ہائیکورٹ :ڈی جی آرکیالوجی تعیناتی کیس‘تمام درخواتیں یکجا کرنے کا حکم


لاہور(خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ کی عدم دستیابی پر کامران لاشاری کی بطور ڈی جی آرکیالوجی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی،عدالت نے محکمہ آرکیالوجی کی دیگر درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے رکھا ہے ،عدالت نے حکومت پنجاب سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے ،درخواست میں نگران وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نگران حکومت نے غیر قانونی طور پر شاہی قلعہ، سمیت تاریخی عمارتوں کو والڈ سٹی اتھارٹی کے حوالے کرنے کی منظوری دی،میرٹ پر پورا نہ اترنے کے باوجود سابق بیوروکریٹ کامران لاشاری کو ڈی جی آرکیالوجی لگانے کی منظوری دی، قانون کے مطابق نگران حکومت کو مستقل انتظامی نوعیت کے اقدامات ا±ٹھانے کا اختیار نہیں ،استدعا ہے کہ عدالت کامران لاشاری کی بطور ڈی جی آرکیالوجی تعیناتی کالعدم قرار دے ،عدالت تاریخی عمارتوں کو والڈ سٹی اتھارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن