لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ناصر علی رضوی نے رشوت نہ دینے پرپارکنگ کمپنی کے ملازم سے گالی گلوچ کرنےوالے ایس ایچ او تھانہ گلبرگ عمران خان کو معطل کردیا جبکہ اس کی جگہ انسپکٹر عبدالواحد گجرکو ایس ایچ او تھانہ گلبرگ تعینات کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رشوت نہ دینے پرایس ایچ او گلبرگ عمران خان نے لاہور پارکنگ کمپنی کے ملازمین کو وہاں سٹینڈ نہ لگانےکی دھمکیاں دیں اور شدید گالیاں دیںجس کی آڈیو منظر عام پر آنے پر ڈی آئی جی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او عمران خان کو معطل کر دیا اوراس کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں۔
رشوت نہ دینے پر پارکنگ کمپنی کے ملازمین سے گالی گلوچ کرنیوالا ایس ایچ او معطل
Jul 14, 2023