ملکی معیشت کی بحالی خوش آئند ہ ہے:چوہدری اقبال گجر 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ،سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کی جانب پیشرفت خوش آئند ہ ہے وزیراعظم شہباز شریف کی ان تھک محنت کی بدولت پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکل آیا ہے، ریاستی اداروں پر حملہ آور جتھہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جھوٹا واویلا مچارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی نامساعدحالات میں ملکی باگ ڈور سنبھالی، جب ملک پر ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی تھی لیکن انہوں نے خلوص نیت کے ساتھ کام کر کے معاشی بحالی کا کارنامہ انجام دیا ہے جس پر وہ مبارکبا د کے مستحق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...