اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر پی او آفس ڈاکٹر عمران کے اعزازمیں تقریب


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ریجنل پولےس آفےسر ڈاکٹر حیدر اشرف کی جانب سے آر پی آفس میں تقریب کا انقعاد کیا گیا جس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف نے پی ایچ ڈی کی کامیاب تکمیل پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر پی او آفس ڈاکٹر عمران اعظم رضا کو گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ قوموں کی ترقی اور معاشرتی عروج کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیات کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے، آج دنیامیں ان اقوام کو ترقی یافتہ قوموں کا درجہ حاصل ہے،جنہوں نے تحقیق کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، پی ایچ ڈی اور ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرنے والے یہ پولیس ملازمین ہمارے حقیقی قومی ہیرو ہیں۔

ای پیپر دی نیشن