خاکروبوں کی ہڑتال، تنخواہوں اور پنشن مےں اضافے کامطالبہ


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) مےونسپل کمےٹی کے ملازمےن اور خاکروبوں نے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن مےں وفاق کے اعلان کے مطابق اضافہ نہ کئے جانے کے خلاف دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے ہڑتال کردی ،اس سلسلے مےں ملازمےن اور سےنٹری ورکرزنے دفتر کے سامنے سےنہ کوبی کی ،ہڑتال کے باعث شہر بھر مےں کوڑا کرکٹ کے ڈھےر لگ گئے جبکہ بعض مقامات پر گٹروںکے ابلنے سے تعفن پھوٹتا رہااور شہر بھر مےں صفائی ستھرائی نہ ہونے سے بعض علاقے جوہڑکامناظر پےش کرتے نظرآئے۔

ای پیپر دی نیشن