قرآن الہامی کتاب،تاقیامت ہمارے سینوں میں محفوظ رہے گا، میاں محموداحمد

ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت )قران پاک الہامی کتاب ہے اور تا قیامت مسلمانوں کے سینوں میں محفوظ رہے گا، اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے اٹھایا ہے ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیات میاں محمود احمد اور چوہدری عابد حسین نے اپنے ایک بیان میں کی، انہوں نے کہا کہ سویڈن حکومت کی سرپرستی میں قران پاک کی بے حرمتی کھلی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے ،جس سے دنیا بھر میں 2ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سویڈن کے اس واقعہ سے یورپ کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے ،قران کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ یہ یہود و نصاریٰ تمہارے دوست نہیں ہو سکتے،انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سطح پر سویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...