گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) نگران و زیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر 11 ارب کی لاگت سے گوجرانوالہ ‘ راولپنڈی اور فیصل آباد میں بنائے جانے والے پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ ‘ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹرز ( سیف سٹی پراجیکٹ ) کی مجوزہ سائٹس کے جائزہ اور اس سلسلہ میں اپنی رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوانے کے حوالہ سے سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ساجد ظفرکی قیادت میںخصوصی کمیٹی نے گوجرانوالہ کاد ورہ کیا ، کمشنر آفس میں اجلاس کے دوران کمیٹی کو بریفنگ دیتے بتایا گیاکہ جرائم کے مو¿ثر کنٹرول اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے کم و بیش 347 اہم پوائنٹس پر لگ بھگ19 ہزار کیمرے لگائے جائیں گے ،جس کے نتیجے میں نہ صرف جرائم پیشہ عناصر اور سر گرمیوں کی بروقت نشان دہی میں مدد ملے گی،بلکہ محرم الحرام کے روٹس سمیت اہم مذہبی تقریبات اور جلوسوں کی مو¿ثر مانیٹرنگ بھی ہو گی ،جس سے قیام امن میں بڑی مدد ملے گی،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کمیٹی کے اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے گوجرانوالہ میں پولیس کمانڈ‘ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔
سیکرٹری ہاﺅسنگ ساجد ظفرکی قیادت میںخصوصی کمیٹی کا گوجرانوالہ کاد ورہ
Jul 14, 2023