پتوکی پاسپورٹ آفس میں کرپشن کا بازار گرم ‘ عوام خوار

Jul 14, 2023


پتوکی (نامہ نگار) پتوکی نادرا آفس میں نئے قائم ہونےوالا پاسپورٹ آ فس میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ پاسپورٹ فیس کے علاوہ ایک ہزار روپے زائد وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ ایک روز میںصرف دس پاسپورٹ بنائے جاتے ہیں جبکہ پتوکی سے ملحقہ تحصیل چونیاں میں بننے والے پاسپورٹ آفس میں روزانہ پچاس پاسپورٹ بنائے جا رہے ہیں ۔ شہریوں کے مطابق پاسپورٹ آ فس میں ٹاﺅٹ مافیا کا راج ہے اور بغےر رشوت کے کسی کو ٹوکن مہیانہیں کیاجا تا۔ شہریوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹاﺅٹ مافیا کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔ 

مزیدخبریں