قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی او قصور کی ہدایت پر پولیس کا کریمنلز کےخلاف کریک ڈاو¿ن جاری،پولیس تھانہ صدر قصور نے پولیس مقابلے میں دو خطرناک ڈاکوو¿ں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،ڈاکوو¿ں سے لاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لےا گےا۔ زخمی ڈاکوو¿ں کی شناخت اشفاق اور ریاض کے ناموں سے ہوئی۔ ملزم شہری سے 20 لاکھ روپے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے واردات ناکام بنا دی۔ وارث نے پولیس کو اطلاع دی۔ تھانہ صدر قصور پولیس نے فوری ناکہ بندی کی۔ پولیس پارٹی نے دو موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ڈاکوو¿ں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فصلوں میں داخل ہو گئے۔ ڈاکوو¿ں کی اپنی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہو گئے۔