واربرٹن( نامہ نگار )واربرٹن میں تین بچوں کا باپ گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گےا۔ بتایا گیا ہے کہ واربرٹن کی آبادی محلہ مسلم گنج کا رہائشی نوجوان گلزار احمد رحمانی جو تین بچوں کا باپ تھا گھر میں کمرہ کی تعمیر کے دوران بجلی کے تار درست کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوکر گر پڑا جسے فوری طور پر سرکاری ہسپتال واربرٹن لے جایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔