شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وامیدوار پی پی 141 سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں بنائی جانیوالی پالیسیاں ملک وقوم کیلئے زہر قاتل ہیں اور ایسے نفرت کے بیج بوئے گئے ہیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے اداروں کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا پی ڈی ایم نے سیاست کو قربان کر کے ریاست کو بچایا ہے اور ہم بہتری کی طرف آرہے ہیں ۔
تحریک انصاف کے دور اقتدار کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے:سجاد حسین
Jul 14, 2023