لاہور (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 190 ملین پاو¿نڈ سکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں جواب جمع کرا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے نیب میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث نیب کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے جواب میں نیب کی طلب کردہ دستاویزات غیر متعلقہ اور بد نیتی پر مبنی قرار دی گئیں اور نیب سے 190 ملین پاو¿نڈ کیس میں مطلوب دستاویزات کا تعلق بتانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکت خانم ٹرسٹ، زمان پارک اور پراپرٹیز کی دستاویزات سمیت طلب کیا تھا۔
نیب /جواب