پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ، امریکی سفیر 


اسلام آباد‘ پشاور (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ امریکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ وہ گزشتہ روز پشاور میں خیبر پی کے میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں لینڈ ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ایم او یوز پر دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کئی اقتصادی چینلجز کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرضہ منظور کیا۔ اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان کو اس حوالے سے مزید کام کرنا ہو گا۔ صرف گزشتہ سال پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری 50 فیصد بڑھ گئی۔ امریکہ کی کئی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا پاکستان اور امریکہ کے مابین دوطرفہ تجارت کے حوالے سے کافی پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ حکومت پاکستان سے مل کر افغان مہاجرین سے متعلق کام کر رہا ہے جس کیلئے خصوصی طور پر 60 ملین ڈالرز مختص کئے ہیں۔ پشاور میں یو ایس ایڈ‘ بورڈ آف ریونیو اور صوبائی محتسب کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی ایم او یو تقریب میں شرکت کی۔ ایم اویو کا مقصد ضم قبائلی اضلاع میں زمین کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے میں تعاون فراہم کرنا ہے۔ اس ضم اضلاع کی خواتین کو وراثت کے حقوق دلانے میں بھی مدد ملے گی۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خیبر پی کے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھے گا۔ امریکہ خواتین کو برابر کے حقوق ملتے دیکھنا چاہتا ہے۔
امریکی سفیر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...