سری نگر‘ مظفر آباد(کے پی آئی) وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام 5 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔پولیس اہلکاروںنے ضلع کے علاقے کھاگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران رﺅف احمد وانی، ہلال احمد ملک، توفیق احمد ڈار، دانش احمد ڈار اور شوکت علی ڈار نامی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔جبکہ خطہ متارکہ کے دونوں جانب، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوں نے جمعرات کو یوم شہدائے کشمیر منایا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ آزاد کشمیر میں میں بھی جلسے جلوس، مظاہرے اور ایلیاں نکالی گئیں۔ 13جولائی 1931 اورتحریک آزادی کشمیرکے دیگر تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم شہدا کے موقع پر خصوصی تقاریب ہوئیں۔ان شہدا نے ہندوسامراج کے تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔سرینگر میں نوہٹہ، راجوری کدل اور متعدد علاقوں میں دکانیں بند رہیں۔ بی جے پی کی قابض انتظامیہ نے لوگوں کوشہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مزار شہدا نقشبند صاحب سرینگر جانے کی اجازت نہیں دی۔دوسری جانب ضلع پونچھ میں حادثاتی طورپرفائرنگ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیاہے۔24سالہ بھارتی فوجی اہلکار ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پرنورکوٹ کے مقام پراپنی رائفل سے حادثاتی طورپر گولی چلنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ زخمی فوجی کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ایک کشمیری نوجوان عبدالحسین گنائی کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیرقانونی قید کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو اسکی رہائی کا حکم دیا ہے۔
کشمیر
5 نوجوان گرفتار ، یوم شہدائے کشمیر پر مکمل ہڑتال
Jul 14, 2023