اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھچی گذشتہ روز صدر پاکستان فیڈل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سیکرڑی نیشنل پریس کلب اسلام آباد راجہ خلیل اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی اے پی پی محمد عاصم کھچی نے کہاکہ والدین کا کوئی نعم البدل نہیں.
، اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔