اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیرصدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرزفیض آباد میںلائسنس برانچ میں تعینات سٹاف کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویرنے ٹریفک سٹاف کے کام کو سراہا اور کاردکردگی کومزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس ملک بھر میں ایک ماڈل پولیس فورس کی حیثیت سے جانی جاتی ہے .
لہذا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوان دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آئیں، ڈرائیونگ کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو ایک چھت تلے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے مساوی سلوک رکھا جائے اور ڈر ائیونگ ٹیسٹ میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، اس موقع پر انہوںنے ایجوکیشن ٹیم کو بھی ہدایات جاری کیں کہ ڈرائیونگ لرنر پرمٹ حاصل کرنے والے شاہراو¿ںپر شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تا کہ شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جاسکے۔
ڈر ائیونگ ٹیسٹ میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ،مصطفی تنویر
Jul 14, 2023