اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس چیپٹر کے زیر اہتمام منہاج ویمن لیگ فرانس کی طرف سے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل میں عیدالاضحی کی مناسبت سے عید میلہ منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی مصنوعات، خواتین کے ملبوسات، مہندی، جیولری اور خورونوش کے اسٹالز لگائے گئے، میلے میں پاکستانی فیملیز اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کی ٹریڈ ایمبیسڈر عروج مہوش رضوی نے میلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صدر منہاج ویمن لیگ فرانس حنا قاضی، جنرل سیکرٹری صبا زاہداور دیگر ذمہ داران نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور انہیں سٹالز کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتاب "اسلام میں خواتین کے حقوق" پیش کی گئی۔