راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بزرگ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا دوسرا ملزم بھی گرفتارہو گیاتھانہ رتہ امرال پولیس کو مقتولہ کے بیٹے نے درخواست دی کہ ملزم سکندر خان نے اپنی ساتھی کے ہمراہ قاسم وغیرہ پر فائرنگ کی جو ایک فائر ٹیرس پر کھڑی میری والدہ کو لگا،رتہ امرال پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم سکندرخان کو گرفتار کر لیا، ملزم کا ساتھی ارسلان خان قبل ازیں گرفتار ہوچکا ہے۔