راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں میں آوارہ اور باﺅلے کتوں کی بہتات نے مکینوں کی زنگی اجیرن بنا دیا ، ایک مکین کو کاٹنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں غوثیہ چوک فاطمہ سکول والی گلی اور گلی نمبر 24کے باہر ، ٹاہلی موہری، ڈھیر حسن آباد بکرامنڈی روڈ کے علاقوں میں ہر وقت آوارہ اور باﺅلے کتوں گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں یہ ایک دو نہیں بلکہ زیادہ تعداد میںہوتے ہیں اور غول کے غول کتوں کی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والے مکینوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، ان علاقوں میں بچے اور کواتین ایک دوسرے کے گھروں یا مارکیٹ جاتے ہیں تو خوف کی وجہ سے دوسری گلیوں سے جاتے ہیں جس سے ان کو لمبا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے، گزشتہ دنوں ایک مکین کو کتے نے کاٹ لیا جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا اور طبی امداد دی گئی، مکینوں کا کہنا ہے کہ ان آوارہ اور باﺅلے کتوں کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف وہراس کی فضاءپھیل چکی ہے ، کینٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام توجہ دیں اور کتا مار مہم شروع کی جائے۔
اور مکینوں کی مشکلات کو کم کیا جائے، ادھر کینٹ بورڈ چکلالہ کے حکام نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں ایسی شکایات موجود ہیں ان کتوں کے متعلق کارروائی کی جارہی ہے اور متعلقہ شعبہ کو واضع ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔