راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پیپلز یونٹی آ ف پی آ ئی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے)راولپنڈی اسلام آباد کا اجلاس زیر صدارت امان اللہ خان جدون کی منعقد ھوا جس میں پی آ ئی اے کے تمام سیکشنز کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر تمام عہدیداروں نے پی آئی اے ون اینڈ پی آئی اے ٹو سمیت ھر قسم کی نجکاری کے فیصلے کو یکسر مسترد کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری سہیل مختار نے پی آ ئی اے انتظامیہ کی جانب سے یو نین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری میں تاخیری حربوں کی پرزور مزمت کی اور پرزور مطالبہ کیا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو فل فور منظور کر کے ملازمین میں پائے جانے والی شدید بے چینی کو ختم کیاجائے شدید مہنگائی کے اس دور میں ملازمین معاشی طور پر نہایت بد حالی کا شکار ہیں اجلاس میں پرزور مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر قادر مندوخیل کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تمام ڈیلی ویجز کو فل فور مستقل کیا جائے۔
اجلاس میں نوید ملک ،سردار ظریف،راجہ محمد رفیق،طارق ٹمن،فیصل کھو کھر ،ملک ساجد،جواد کھو کھر ،سید شجاعت حسین شاہ،قیصر جاوید،راجہ آصف،عمران قریشی،ملک یاسر،جمیل احمد،سید کاشف گیلانی،ملک ذوالقرنین سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
سی بی اے کا اجلاس، چارٹر آف ڈیمانڈ منظور ، ملازمین کی بے چینی کو ختم کیاجائے
Jul 14, 2023