راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد کی سربراہی میں آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ہوٹلز اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور سے اہم ترین میٹنگ ہوئی، جس میں صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ ہوٹلز اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد نے فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ پرائیویٹ لیبارٹریز کو دینے پر تفصیلی بات چیت، اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، اور پرائیوٹ لیبارٹریز سے فوڈ ہینڈلرز کے ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا، جس پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے ADGٹیکنیکل ڈاکٹر مدثر احمد شاہ، ADG آپریشن آصف علی ڈوگر ،DD S/A میڈم فرح سمیت متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کرنے اور میڈیکل ہینڈلرز کے ٹیسٹ واپس پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیب سے کروانے کےلئے تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے تاحکم ثانی پرائیویٹ لیب سے ٹیسٹنگ کو روک دیا اور اگلے چند روز میں فیصلہ کرکے آگاہ کرنے کا حکم جاری کیا، میٹنگ میں سید منیر گیلانی جنرل سیکرٹری لاہور ہوٹلز اینڈ ٹوررازم ایسوسی ایشن، شاہد منظور گجرات ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن، اعجاز تابڑ صدر شیخوپورہ ریسٹورنٹ ہوٹلز بیکرز ایسوسی ایشن، نواز گوہر سیور فوڈز، ماجد مقبول پرنسپل ایبل انسٹیٹیوٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
آل راولپنڈی ہوٹلز اینڈ بیکرز کے وفد کی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ملاقات
Jul 14, 2023