لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی منظوری پر حکومتی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مالی امداد پاکستان کو معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنائے گی اور پائیدار ترقی و معاشی استحکام کی بنیاد رکھے گی۔ طے پانے والا معاہدہ مزید قدر میں کمی کو موثر طریقے سے روکے گا، جس کے نتیجے میں افراط زر میں کمی آئے گی۔ یہ معاہدہ لیکویڈیٹی بحران کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس سے درآمدی پابندیوں میں بھی کمی آئے گی۔ آئی ایم پروگرام سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا اور غیرملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔ اس معاہدے کے مزید اثرات دیکھنے کو ملیں گے کیونکہ اس سے پاکستان کی اقتصادی پوزیشن کو تقویت ملے گی۔