لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے کوریا کے ٹریننگ کمیپ کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان کر دیا۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کوریا میں ڈبلیو سی سی میں تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں اور کوچ کی روانگی کا اعلان کر دیا ہے ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ سائیکلسٹ سید عاقب شاہ اور محسن خان، سرمد شہاب کھلاڑیوں کیساتھ ٹریک کوچ کے طور پر کوریا میں سائیکلنگ ٹریک تربیتی کیمپ شروع کرنے کیلئے روانہ ہو رئے ہیں۔ پاکستان میں سائیکنگ کے کھیل کی ترقی کے حصول اور سائیکلنگ کے فروغ میں ایک بہت بڑی کاوش ہے۔ تربیتی کیمپ کا آغاز 19 جولائی سے 21 اگست 2023 تک ہو گا۔ اس سلسلے میں تمام اخراجات کوریا سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کریگی۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کاکوریا میں ٹریننگ کیلئے دستے کا اعلان
Jul 14, 2023