پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین کی گورنر سندھ سے ملاقات

لاہور(سپورٹس رپورٹر)گورنر سندھ سے کامران خان ٹیسوری سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ کامران ٹیسوری نے کہاکہ اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہے،پی ایچ ایف کوشش کرے کہ ایونٹ کے ایک دو میچز کراچی میں کرائے۔ حیدرحسین نے کراچی میں گراس روٹ لیول مثالی کام کیا،انٹرنیشنل ایونٹ میں پی ایچ ایف کیساتھ مکمل تعاون کرینگے۔حیدر حسین نے کہاکہ پاکستان ہاکی کا سنہرا دور جلد لوٹے گا،پاکستان کو اولمپکس اور ورلڈ کپ کے میدان میں کھڑا کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔سیکرٹری پی ایچ ایف کو قومی کھیل میں خدمات پرتعریفی سند بھی جاری  ی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...