لاہور(سپورٹس رپورٹر) زمبابوے میں جاری قلندرز پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کا دوسرا مرحلہ ‘دوسرے مرحلے میں شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں کے مابین میچز جاری ہیں ۔ میچز میں کھلاڑیوں کی میچ فٹنس ، میچ سکلز اور پرفارمنس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ہرارے ، بلاوائیو اور کیو کیو میں جاری ٹرائلز سے شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو زم ایفرو ٹی ٹین میں شرکت کا موقع ملے گا۔پی ڈی پی پروگرام 15 جولائی کو مکمل ہوجائیگا۔ لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے زمبابوے میں نوجوان کھلاڑیوں کو لیکچر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جاری پی ڈی پی پروگرام آپ کی قسمت بدل سکتا ہے۔یہاں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی زم ایفرو ٹی ٹین اور پھر پی ایس ایل کا حصہ بن سکتے ہیں۔