اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آغاز

Jul 14, 2023

لاہور(۰سپورٹس رپورٹر)اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں آغاز ہو گیا۔ کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ میں انڈر 13 کے 25 کھلاڑی شریک ہیں۔ یہ کیمپ 25 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس سے قبل انڈر 16 کے37 کھلاڑیوں کا مریدکے کنٹری کلب میں 10 جولائی سے کیمپ جاری ہے جو 25 جولائی تک جاری رہے گا۔اینگرو کوچنگ پروجیکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کوچنگ غیر ملکی کوچز کے ساتھ لوکل کوچز بھی کر رہے ہیں۔غیر ملکی کوچز میں جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز، برطانیہ کے گورڈن پارسنز اور جولین فاؤنٹین اور زمبابوے کے ٹیٹینڈا تائیبو شامل ہیں۔آسٹریلیا کے جیف لاسن 22 جولائی کو کرکٹ کلینک کو جوائن کریں گے۔

مزیدخبریں