نگران وزیرِ صنعت عدنان جلیل کو ہٹانے کی سمری پر گورنر کے پی کے اعتراضات عائد

Jul 14, 2023

 پشاور (این این آئی)وزیرِ اعلیٰ خیبر پی کے اعظم خان کی نگراں کابینہ سے وزیر صنعت عدنان جلیل کو ہٹانے کی سمری گورنر خیبر پختون خوا غلام علی نے اعتراضات لگا کر واپس بھیج دی۔ گورنر غلام علی نے اعتراض عائد کیا ہے کہ صوبے کی معاشی صورتِ حال ٹھیک نہیں۔گورنر نے اعتراض لگایاکہ کابینہ پہلے ہی بڑی ہے اور کارکردگی بھی خاطر خواہ نہیں۔

مزیدخبریں