لاہور (نامہ نگار) نواب ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، نواب ٹاؤن میں دوڈاکو ایک شہری سے واردات کے بعد فرار ہورہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا۔ عبدالستار ایدھی روڈ پر ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ کرنا شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت شبیر عرف شبیرا کے نام سے ہوئی ہے، شبیر عرف شبیرا علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔