آن لائن قرض دینے والی ایپس، کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ

Jul 14, 2023

  اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے ) نے راولپنڈی میں قرض دینے والی ایپ کے کارندوں کی دھمکیوں سے پریشان شخص کی مبینہ خودکشی کے بعد آن لائن قرض دینے والی ایپس کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ ترجمان کے مطابق سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے سیکٹر جی ایٹ میں لون ایپس کے دو دفاتر سیل کردیئے۔ سیکٹر جی ایٹ میں واقع دفاتر سیل،لیپ ٹاپس اور کمپیوٹرز قبضے میں لیلئے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی سے بھی غیر قانونی لون ایپس کی معلومات لی جا رہی ہیں، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایپس کے خلاف مزید کارروائی ہوگی، غیر قانونی لون ایپس بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کو درخواست دی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق غیر قانونی لون ایپس کی آن لائن تشہیر کو بھی بلاک کیا جائے گا، متاثرہ شہری ہراساں کئے جانے پر سائبر کرائم سرکل کو شکایت کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں