لاہور (نیوز رپورٹر) محمد عرفان ناگرہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت نے گورنر ہاؤس میں محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی اور گورنر بلیغ الرحمن کو دیارغیر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز امن پسند لوگ ہیں اور پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی سی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہر قدرتی آفات کا مقابلہ کیا۔ محمد عرفان ناگرہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کو دورہ کویت کی دعوت دی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی کویت کا دورہ کریں گے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ انشاء اللہ اگلی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی اور قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ ملک کے ترقیاتی، عوام کی فلاح و بہبود کے کام مزید تیزی کے ساتھ ہوں۔