گوجرانوالہ (آئی این پی ) گوجرانوالہ میں بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتارکرلیا۔ 7 روز قبل برتن دھونے پر جھگڑا ہوا تو بڑی بہن نے کچن میں چھری سے چھوٹی بہن پر حملہ کردیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے اپنی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔