سیشن کورٹ لا ہور میں مخالفین کی فائرنگ، پیشی پر آئے 2افراد جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) سیشن کورٹ لاہور میں مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام پورہ کے علاقے میں سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کی عدالت پیشی کیلئے آنے والی خاتون صغریٰ بی بی اور محمد امین پر تین ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں صغریٰ بی بی اور محمد امین گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے دو ملزمان ذیشان اور اسد کو گرفتار کرکے اسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین چوہنگ کے علاقے میں  تہرے قتل کی واردات میں وکیل، اس کی بیوی اور بچے کے قتل کے مقدمے میں ملوث تھے اور وہ پولیس تفتیش میں قتل کے الزام سے بری ہوگئے تھے۔ جس پر مدعیوں نے ان کے خلاف عدالت میں استغاثہ دائر کر رکھا تھا۔ پکڑے گئے ملزمان ذیشان اور اسد نے دوران تفتیش بتایا کہ ان کی مقتولین سے ذاتی دشمنی تھی، انہوں نے ہمارے 3بندے قتل کئے تھے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت میں دوہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...