وزیراعظم کے دورہ ملتان کی جھلکیاں

ملتان (محمد نوید شاہ + شاھد حمید بھٹہ سے)وزیراعظم میاں شہباز شریف گزشتہ روز ملتان ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ ان کی امد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نشتر ٹو ہسپتال اور زکریا یونیورسٹی جانا تھا تاہم شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں مسلسل الرٹ جاری رہا اور افسران موقع پر موجود رہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نشتر ٹو ہسپتال کے آؤٹ ڈور کا افتتاح کر کے جب زکریا یونیورسٹی گئے تو مختلف ادارے کے افسران اور اہلکار ایک دوسرے کو فون کر کے ان کی امد و رفت سے متعلق معلومات لیتے رہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے تقریر کے دوران کہا کہ وہ پہلے خادم پاکستان بن چکے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اپنی تقریر کے دوران حضرت علامہ اقبال کے شعر بھی سنائے۔ جبکہ اپنی تقریر کا اختتام بھی شعر سے ہی کیا۔ تقریب کے دوران ایک طالبہ فضا نعیم نے ا کر بتایا کہ اس کے والد انتقال کر گئے تھے جس کے بعد اس کی والدہ نے اس کی پرورش کی آج وہ یہاں ا کر بہت خوش ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی طالبہ کو بلا کر اس کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف جب ملتان ایئرپورٹ پہنچے تو اس موقع پر سکیورٹی نے ایئرپورٹ انے جانے والے راستوں کو سیل کر دیا جس سے گرمی میں موجود شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

ای پیپر دی نیشن