اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ ساڑھے چار ارب روپے حاجیوں کو واپس کر دیئے ہیں امید ہے کہ مزید ایک ارب روپے واپس کریں گے ،رواں سال کسی کو مفت حج نہیں کر نے دیا،اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ میں حجاج کے مسائل کے حل کے لیے جو کچھ کر سکتا تھا کیا مجھے حج کی تیاریوں کے لیے بہت کم وقت ملا تھا لیکن پھر بھی ہم اپنی بھر پور کوشش کی ،جیسے ہی وزارت کی ذمہ داری سنبھالی فوری طور پر سعودی عرب گیا عید الفطر بھی گھر سے باہر گزاری ،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے حج کے حوالے سے تمام انتظامات اور معاہدے عید کے بعد کیے گئے اگر پہلے کیے جاتے تو مزید پیسے بچ سکتے تھے ،سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ جو بھی حج انتظامات کے لیے جاتا ہے وہ اپنے فائدے اٹھاتا ہے لیکن اس بار کسی کو فائدہ اٹھانے دیا نہ ہی مفت حج کر نے دیا ،انہوں نے کہا کہ میں نے عام پاکستانیوں کے ساتھ خود بھی حج کیا کوئی پروٹو کول نہیں لیا اور نہ ہی کوئی اضافی سہولت لی کیونکہ اگر خود پروٹوکول لوں گا تو اپنے سے نیچے والوں کو کیسے روک سکوں گا ،حج انتظامات اللہ کی مدد سے بہتر ہوئے میرا ایک ہی ٹارگٹ تھا کہ حج کو بہتریں انداز میں کرا سکوں تاہم ہر کسی کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا ۔
ساڑھے چار ارب روپے حاجیوں کو واپس کر دیئے ،سینیٹر طلحہ محمود
Jul 14, 2023