یورپ کیلئے کمرشل پروازوں کی بحالی، سول ایویشن کے قانون میں تبدیلی کی تیاریاں

Jul 14, 2023

اسلام آباد ( عترت جعفری )یورپ  کیلئے  پاکستان  سے کمرشل پروازوں کو بحال کرانے کیلئے سول ایویشن  کے قانون کو برطانیہ سول ایوی ایشن کے قانون کے مطابق کرنا پڑے گا ، ذرائع نے  بتایا ہے   نیا قانون لانے کی تیاری کی گئی ہے ،، سول ایوی ایشن کے قانون میں مناسب ترامیم تجویز کی گی ہیں ، حکومت کی کوشش ہے کہ اس نئے قانون کو جلد از جلد پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے،  زرائع نے بتایا کہ حکومت کو توقع ہے کہ اگر نیا قانون بن جائے اور انسپیکشن ہو جائے تو ستمبر میں پاکستان سے کمر شل یورپ کے لیے ملک سے کمرشل پروازوں کے  سلسلے کو شروع کیا جا سکتا ہے،  وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں ہنگامی طور پر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

مزیدخبریں