رمضان پیکیج کی گندم میں خورد برد، محکمہ خوراک کے 7 افسروں کی عبوری ضمانت میں توسیع

Jul 14, 2023

 فیروز والہ (نامہ نگار) سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن خالد محمود بھٹی نے کروڑوں روپے مالیت کی رمضان پیکج کی گندم کی خوردبرد میں ملوث محکمہ خوراک کے سترہ افسروں کی عبوری ضمانتوں میں سترہ جولائی تک توسیع کر دی ہے اور محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس مقدمہ کی تفتیش مکمل کر کے اسکی رپورٹ 17 جولائی کو عدالت میں پیش کی جائے، یہ مقدمہ سابق ڈی ایف سی عمیر صغیر سمیت 17 افسروں کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں درج ہوا ہے۔

مزیدخبریں