گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں دینی تعلیم سے آشنا ہونا بہت ضروری ہے۔ زیر تعلیم طلباء کا عالم باعمل بلکہ کامل عالم دین بننا چاہئے تاکہ وہ انسانیت کی قرآن وحدیث کی روشنی میں راہنمائی کر سکیں اور معاشرے کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ نیک اولاد والدین کے لئے صدقہ جاریہ کا سبب بنتی ہے۔ والدین کو دینی تعلیم وتربیت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز عالم دین جامعہ مدینتہ العلم کے مہتمم علامہ قاری محمد خالد محمود کیلانی کے جواں سال بیٹے مولانا حافظ حماد خالد کیلانی کی یاد میں جامعہ فاروقیہ گھنٹہ گھر میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
موجودہ دور میں دینی تعلیم سے واقفیت ضروری‘ نیک اولاد صدقہ جاریہ: مفتی منیب
Jul 14, 2023