اسلام آباد(نا مہ نگار)استحکام پاکستان پارٹی نے عقاب کے نشان پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرلیا ، رجسٹریشن کے ساتھ ہی عقاب کے انتخابی نشان کی درخواست آج الیکشن کمیشن میں دیئے جانے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کا عقاب کے نشان پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرلیا ، استحکام پاکستان پارٹی رجسٹریشن کیلئے بھی آج الیکشن کمیشن کودرخواست دینے کا بھی امکان ہے۔