واشنگٹن (اے پی پی)امریکہ میں چین کے سفیر ژی فینگ نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ چین اور امریکہ کے درمیان فوجی تعلقات کی بحالی کے لیے کام کرے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اسسٹنٹ سکرٹری آف ڈیفنس ایلی راٹنر سے ملاقات کے دوران ژی نے کہا کہ چین اور امریکہ کے باہمی مفاد میں ہے کہ وہ مضبوط اور مستحکم تعلقات کو برقرار رکھیں۔