واشنگٹن (نیٹ نیوز)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے برڈ فلو انسانوں کیلئے بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تشویش ظاہر کی ہے ایویان انفلوئنزا (برڈ فلو) ممکنہ طور پر انسانوں کیلئے بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔ برڈ فلو کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے عالمی سطح پر پرندوں کی اموات ہو رہی ہیں۔ وائرس انسانوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔