مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ناگزیر ، سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(نا مہ نگار) سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ناگزیر ہے ، یہاں سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ13 جولائی 1931 کے دن کو تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، 13 جولائی1931 کو ڈوگرہ مہاراجہ کی افوج نے 22 مظاہرین کو آذان دینے کی پاداش میں شہید کیا،13جولائی 1931 کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جاے گا مقبوضہ  کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے ہزاروں ماں کے جگر کے ٹکڑے شہید کیے جا چکے ہیں،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی اور عصمت دری کے ہزاروں واقعات رونما ہو چکے ہیں، بھارت کی نام نہاد جمہوری حکومت کے ہاتھ ہزاروں کشمیری شہدا کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدو جہد کی ہر فورم پر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پر عزم ہے،پاکستان کی پارلیمان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے متعدد قرار دادیں منطور کی ہیں، کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ انسانی حقوق اور عوام کے بنیادی حقِ خودارادیت کے منافی ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا کہ13 جولائی 1931 کے شہدائے کشمیر کو خرج تحسین پیش کرتا ہوں ، پاکستان ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا،اقوام متحدہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے، 

ای پیپر دی نیشن