اسلام آباد(نا مہ نگار)استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یوم شہدائے کشمیر پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم شہداے کشمیر جدوجہد آزادی کے حوالے سے سنہرا اور یادگار دن ہے۔ قوم آج کے دن شہادت پانے والوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 22 کشمیری شہدا آج بھی بھارتی فوج کے لے ایک ڈراونا خواب ہیں۔ آج کے دن 92 سال پہلے بھارتی فوج نے ظلم کی داستان رقم کی۔ اندھا دھند فارنگ کر کے بے گناہ نہتے کشمیریوں کو شہید کیا۔
یوم شہدائے کشمیر جدوجہد آزادی کے حوالے سے سنہرا دن ہے، فردوس عاشق اعوان
Jul 14, 2023