اسرائیل کھل کر پی ٹی ائی کی حمایت میں آیا ،سب کی آنکھیں کھل گئیں ، شرجیل انعام میمن

Jul 14, 2023

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات ونشریات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے  اسرائیل کھل کر پی ٹی ائی کی حمایت میں آیا ہے ،سب کی انکھیں کھل گئیں ہیں، پی ٹی آئی کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی،اسرائیل ہی نے عمران کو پاکستان میں لانچ کیا،پی ٹی ائی ایک فاسشٹ کے طور پر سامنے ائی ہے،پی ٹی ائی کی قیادت ملک کو نقصان پہنچانے کے پے درپے ہے، ملک کو بچانے کے لیے سب کو اگے آنا ہوگا ، عوام کی جانب سے حمایت کے بعد مستقبل میں انشاللہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہونگے، پی پی پی کی قیادت نے ائین اور جمہوریت کیلئیاپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں،50 لاکھ گھر بنانے کے دعوے کیے گئے لیکن ایک بھی گھر کسی کو نہیں ملا، پی پی پی سیلاب متاثرین کے لیے21 لاکھ لوگوں کو گھر بناکر دے رہی ہے،سندھ میں تمام موذی امراض کا مفت علاج کیا جاتا ہے،، پی پی پی ہمیشہ صف اول میں کھڑی ہو گی، پنجاب میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کریگی جبکہ پنجاب میں بھی اس مرتبہ اچھے نتائج ملیں گے۔سندھ ہاوس ،اسلام اباد میںسندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور میڈیا کوارڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس وقت حکومت جمہوری مدت مکمل کر کے جارہی ہے، پی پی پی سمجھتی ہے ائین کے دائرے میں رہتے ہوئے انتخابات ہونگے ،پاکستانی عوام پیپلز پارٹی کو موقع دیگی اورمستقبل میں انشاللہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہونگے،پاکستانی عوام نے تمام جماعتوں کی کارکردگی کو دیکھا ہے،پی پی عوام کے مسائل کے حل کے صرف دعوے نہیں کررہی بلکہ اسے حل بھی کر رہی ہے، پی پی پی کی لیڈر شپ نے ملک کا ایٹمی پروگرام شروع کیا،میزائل ٹیکنالوجی دی، ملک کو ائین دیا، پی پی پی کی قیادت نے ٓآئین اور جمہوریت کیلئیاپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کے شعبے میں موذی امراض کا مفت علاج ہوتا ہے،پورے پاکستان کے لوگ علاج کے لیے سندھ اتے ہیں،ایک جماعت نے صحت کارڈ بیچنے کی کوشش کی، سندھ میں صحت کارڈ کے بغیر مفت علاج ہوتا ہے،دل کے امراض،لیور ٹرانسپلانٹ اور دیگر امراض کا مفت علاج ہوتا ہے،اقتدار میں انے کے بعد ملک بھر میں ایسے ہسپتال بنائینگے۔کراچی اور حیدر ا?باد میں پنک بسیں چلائی ہیں ہم چاھتے ہیں ملک بھر میں خواتین کے لیے پنک بسیں چلائی جائیں، عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے،پیپلز پارٹی اپنے کاموں کی تشہیر نہیں کرتی ۔50 لاکھ گھر بنانے کے دعوے کیے گئے لیکن ایک بھی گھر کسی کو نہیں ملا، پی پی پی سیلاب متاثرین کے لیے21 لاکھ لوگوں کو گھر بناکر دے رہی ہے،ورلڈ بنک اس میں ہمارے ساتھ تعاون کر رہا ہے،ہر خاندان کو تین،تین لاکھ روپے دے رہے ہیں،یہ کام صاف و شفاف طریقے سے ہورہا ہے،گھر بننا شروع بھی ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں