راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ممتاز دانشور اور انجمن فیض الاسلام کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد اور دیگر دانشوروں نے کہا ہے کہ ہماری زندگی کی مشکلات اور مصائب و آلام کی وجہ شاہانہ اور مغربی طرز ِ زندگی اختیار کرنا ہے جب تک ہم خالق ِ کائنات کے احکامات اور نبی کریمؓ کی سنت و اسوہ ء حسنہ پر عمل نہیں کریں گے ہماری زندگی میں سکون نہیں ہو گا حکیم محمد سعید شہید نے بھی سادہ زندگی بسر کی اورقناعت کا درس دیتے رہے حکیم صاحب کا قول ہے کہ غربت اپنائیں،غربت ختم ہو جائے گی اور اگر ہم اپنے وسائل ملک کی تعمیر و ترقی پر صرف کریں گے تو ہمیں اغیار کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوری ہمدرد کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا عنوان احترام ِ سادگی تھاقومی صدر شوری ہمدردسعدیہ راشد نے کہا کہ سادہ طرز ِ زندگی اسلام کا وہ پیغام ہے جو انسان کی فلاح اور کامرانی کا ضامن ہے ہمارے پیارے نبی کریم ؓ کی زندگی ہمارے لئے نمونہ ہے۔نبی کریم ؓ نے ساری زندگی سادگی سے گزاری ہے دیگر دانشوروں میں اسلام الدین قریشی،حکیم بشیر بھیروی،نعیم اکرم قریشی،طارق شاہین،پروفیسر زاہد علی قریشی،تنویر نصرت،ڈاکٹر محمود الرحمن اور نسیم ِ سحر شامل تھے ان دانشوروں نے اپنی متفقہ رائے میں کہا کہ ہمیں چاہیے۔