ٹک ٹاک نے نوجوانوں کے تحفظ اور بہبود کے لیے فیملی پیئرنگ فیچر اپ ڈیٹ کر دیا

  اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)مختصر دورانیے کی موبائل ویڈیوز کے ممتازپلاٹ فارم ٹک ٹاک نے دو اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد پلیٹ فارم پر نوجوانوں کے تحفظ اور بہبود میں اضافہ کرنا ہے۔ والدین اور کیئر گوورز کی جانب سے موصول ہونے والے قیمتی فیڈ بیک کو مدنظررکھتے ہوے  ٹک ٹاک نے فیملی پیئرنگ میں اپنے کانٹینٹ کو فلٹر کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔یہ نیا  فیچر والدین اور کیئر گوورز کویہ آپشن دیتا ہے کہ وہ ایپ استعمال کرتے ہوئے اپنے نو عمر افراد کے سامنے آنے والے کانٹینٹ کو مزیدانکی عمر کی مناسبت کے مطابق بن سکیں۔کانٹینٹ فلٹر کرنے والا ٹول استعمال کرکے کیئر گوورز اب نو عمر افراد کے لیے نامناسب اور غیرموزوں کانٹینٹ کو مخصوص الفاظ، ہیش ٹیگز اور تھیمز کی مدد سے فلٹر کر کے دیکھنے کے لیے موزوں تجربہ میں تبدیل کر سکتے ہیں ۔ٹک ٹاک ہر نوعمر فرد کی انفرادی ضرورتوں کو تسلیم کرتا ہے اور کیئر گوورز کو ایپ کے ذریعے ان کے نوعمر افراد کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ ذاتی نوعیت کا ماحول پیدا کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ایک بہترین اور جامع حفاظتی فریم ورک کی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے ٹک ٹاک نے فیملی آن لائن سیفٹی انسٹی ٹیوٹ سمیت معروف ماہرین کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ان کی مہارت اور بصیرت نے ٹک ٹاک کو کیئر گوورزکے اندیشوں کے خاتمے اور آن لائن دنیامیں مشغول ہونے اور اس میں حصہ لینے کے لیے نوجوان افراد کے حقوق کا احترام کرنے کے درمیان  توازن قائم کرنے کے قابل بنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن