پاکستان اور ایران خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھائیں،ایرانی سفیر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے وفد کی صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات،ایرانی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے در میان تجارتی تعلقات میں بہتری،بارٹر ٹریڈ،توانائی کے منصوبوں سمیت دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہاکہ خطے میں رونما ہونے والی نئی تبدیلیاں پاکستان اور ایران کیلئے بڑا موقع ہیں۔ایران سعودیہ تعلقات میں بہتری سے علاقے میں امن،ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔پاکستان اور ایران کو مل کر ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خصوصی طور پر ایرانی سپریم لیڈر سید آیت اللہ خامنہ ای کی ہدایت پر پاکستان آئے ہیں۔دونوں ممالک کے در میان تجارتی تعلقات کی بہتری ان کا ترجیحی مقصد ہے۔پاکستان،ایران،افغانستان اور روس کے در میان مقامی کرنسیوں میں تجارت سے تمام علاقائی ممالک کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان  کے در میان  چاول،گوشت،سپورٹس گڈز،سرجیکل آلات،پھلوں،خشک میوہ جات،زرعی آلات،توانائی سمیت دیگر اشیاء کے تبادلے کے ذریعے موجودہ تجارتی حجم کو بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے در میان براہ راست پروازیں شروع ہونی چائیں تاکہ 30کروڑسے زائد افراد پر مشتمل دونوں ممالک کی بڑی آبادی ایک دوسرے کے ممالک میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھا سکے۔ایران اور پاکستان کے در میان سڑک اور ریل کے نظام میں جدت لانے کی ضرورت ہے تاکہ تجارتی سامان کی نقل و حمل کے اخراجات کو کم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔علاقے میں امن اور تیز رفتار ترقی کیلئے اس منصوبے کو جلد مکمل ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...