روانڈا سینٹرل افریقہ ریجن میں پاکستان کیلئے لانچنگ پیڈ ثابت ہو سکتا ، ہائی کمشنر

Jul 14, 2023

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کیلئے روانڈا کے ہائی کمشنر جیمز کمیانو نے کہا ہے کہ روانڈا پر امن،کاروربار دوست ماحول اور شفافیت کے ساتھ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کیلئے سرمایہ کاری کی بہترین جگہ ہے۔روانڈا سینٹرل افریقہ ریجن میں پاکستان کیلئے لانچنگ پیڈ ثابت ہو سکتا ہے۔30کروڑ افراد اور 8ممالک پر مشتمل یہ ریجن وسیع مارکیٹ ہے۔روانڈا ماضی کی مشکلات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب ایک مضبوط اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک بن چکا ہے۔روانڈا کی معاشی ترقی میں پرائیوٹ سیکٹر کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو روانڈا میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں اس سلسلے میں سفارتخانہ بھرپور تعاون کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلام آباد چیمبر کے دورے کے موقع پر صدر احسن ظفر بختاوری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر روانڈا کیلئے پاکستانی ہائی کمشنر نعیم خان اور روانڈا کے ڈیفنس اتاشی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ 

مزیدخبریں