اسلام آباد ( نامہ نگار) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی انٹرنیشنل آفس کے زیر اہتمام سنٹرل لائبریری میں سنٹرل ایشیاء کارنر کا افتتاح کر دیا گیا ۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ، چیف سکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کارنر کا افتتاح کیا۔ سنٹرل ایشیاء کارنر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انٹرنیشنل آفس نے کرغزستان کے سفارت خانہ کے تعاون سے قائم کیاہے ۔ اس موقع پر سنٹرل لائبریری میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں کثیر تعداد میں فیکلٹی ، مینجمنٹ سٹاف اور طلباء نے شرکت کی ۔