اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر بین الصوبای رابطہ احسان الرحمن مزاری سے بیلاروس کے سفیرآندرے میٹیلٹسا کی ملاقات کی اور کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹییٹس (states)میں شرکت کی دعوت دی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبای رابطہ احمد حنیف اورکزی، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل شعیب کھوسو سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں بیلاروس کے سفیرآندرے میٹیلٹسانے کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹییٹس (states)میں پاکستان کی شرکت کی دعوت دی جسے وفاقی وزیر احسان مزاری قبول کر لی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر احسان مزاری نیکہاکہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں،بیلاروس کیساتھ کھیلوں اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھاینگے، بیلاروس کے سفیر کی وفاقی وزیر احسان مزاری کو گیمز میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جس پر احسان مزاری نے بیلاروس سفیر کی دعوت قبول کرلی ۔کامن ویلتھ گیمز آف انڈیپینڈنٹ سٹییٹس 4سے 14اگست تک بیلاروس میں منعقد ہونگی۔ سی آئی ایس گیمز میں پاکستان باکسنگ،سوئمنگ، کراٹے ، ریسلنگ میں شرکت کرے گا۔