محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی بعض مقامات پربارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔بارکھان، موسٰی خیل، کوہلو، لورالائی، ژوب، قلات اورپنجگور میں بارش جبکہ آواران اور خضدار میں آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، حافظ آباد، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، لیہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم اورکوہاٹ میں بارش جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، بنوں، ٹانک اور لکی مروت میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہے گا،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
Jul 14, 2023 | 11:01